گورنر سندھ کا معاملہ وفاقی حکومت کیلئے درد سر بن گیا،اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ

Aug 12, 2024 | 11:41:AM
گورنر سندھ کا معاملہ وفاقی حکومت کیلئے درد سر بن گیا،اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)گورنر سندھ کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعتوں میں فاصلے بڑھنے لگے،ایم کیو ایم نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی ۔
گورنر سندھ کی تبدیلی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ،حکومت اور اتحادی جماعتوں میں تلخیاں بڑھنے لگیں،ایم کیو ایم پاکستان نے ن لیگ کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ یکطرفہ فیصلے کی صورت میں ایم کیو ایم نےوفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔

ضرورپڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کیلئے مزید 3 ارب روپے جاری کر دیئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کے قیام سے قبل یہ فیصلہ ہوا تھا گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا ،مسلم لیگ ن سے یہ طے ہوا تھا گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہی رہیں گے،اگر گورنر سندھ کو تبدیل کیا گیا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا ۔

یاد رہے کہ اس وقت سندھ میں ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری گورنر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اپنا گورنر لانے کی کوشش کررہی ہے۔