آریان خان کے بعد کنگ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی بھی شوبزمیں انٹری

شاہ رخ خان اور اُن کے دونوں بیٹوں نے اینی میٹڈ فلم "دی لائن کنگ" کے سیکوئل کے ہندی ورژن میں ڈبنگ کی ہے

Aug 12, 2024 | 13:06:PM
 آریان خان کے بعد کنگ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی بھی شوبزمیں انٹری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ  شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے بعد اب چھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی شوبزمیں انٹری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور اُن کے دونوں بیٹوں آریان خان اور ابرام خان نے ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم "دی لائن کنگ" کے سیکوئل "مفاسہ: دی لائن کنگ" کے ہندی ورژن میں ڈبنگ کی ہے،اس طرح  ابرام  خان نے اس پراجیکٹ کے ذریعے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ "دی لائن کنگ" کے سیکوئل میں شاہ رخ خان نے مفاسہ کے کردارکو اپنی آواز دی ہے،ابرام خان نے نوجوان مفاسہ کے کردار کی ڈبنگ کرائی ہے  جبکہ آریان خان نے سمبا کے  کردارکے لیے ڈبنگ کرائی ہے۔

"مفاسہ: دی لائن کنگ" کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم میں اپنا مزاحیہ ٹچ بھی شامل کیا ہے،ٹریلر دیکھ کرکنگ خان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ابرام خان نے شاندار انداز میں ڈبنگ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے،اس سے قبل شاہ رخ خان اور اُن کے بڑے بیٹے آریان خان نے فلم "دی لائن کنگ" کے ہندی ورژن کی ڈبنگ بھی کرائی تھی جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ابرام خان بھی کسی فلمی پراجیکٹ کا حصہ بنے ہیں۔

 بیری جینکنس کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم "مفاسہ: دی لائن کنگ" رواں سال 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔