65 سال میں 53 شادیوں کے حامل صدی کے کثیر الازدواجی شخص کا مردوں کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 65 سال کی عمر میں 53 شادیوں کے حامل صدی کے کثیر الازدواجی شخص نے مردوں کو مشورہ دیا، ابو عبداللہ نامی شخص کو کثیر شادیوں کے سبب’ صدی کے کثیر الازدواجی شخص‘ کا لقب دیا گیا ہے۔
ہمارے ہاں ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ جو شخص ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے تو وہ بیویوں کے درمیاں انصاف نہیں کر پاتا، جس ذہنی سکون کے لیے وہ دوسری یا پھر تیسری شادی کرتا ہے وہی سکون اس کی زندگی سے غائب ہو جاتا ہے، مرد دوسری شادی کرنے پر خود کو کوستا ہے اور بے حد پریشان رہتا ہے لیکن سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ذہنی سکون کی خاطر 53 شادیاں کر کے عوام کو حیرت میں ڈال دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ابو عبداللہ نامی شخص نے 2 سال قبل 63 سال کی عمر میں 53 ویں شادی کی تھی اور فیصلہ کیا تھا کہ وہ اب مزید شادیاں نہیں کریں گے، کثیر شادیوں کے سبب ابو عبداللہ کو ’ صدی کے کثیر الازدواجی شخص‘ کا لقب دیا گیا ہے۔
ابو عبداللہ نے انٹرویو میں اپنی شادیوں کی کثرت کی وجہ بتائی کہ میں نے 53 شادیاں کیوں کیں؟ اس حوالے سے ابو عبداللہ کا کہنا تھا کہ پہلی شادی کے وقت میری عمر 20 سال تھی جبکہ میری بیوی کی عمر 26 سال تھی اور میری بیوی مجھ سے 6 سال بڑی تھی،میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہین تھا اور میں اپنی شادی سے خوش اور مطمئن تھا کیونکہ میرے بچے تھے لیکن کچھ عرصے بعد مسائل پیدا ہوئے اور میں نے 23 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور بیوی کو اس بارے میں بتایا، جب میری پہلی اور دوسری بیوی کی آپس میں لڑائی ہوئی تو میں نے پھر تیسری اور پھر چوتھی شادی کی، اور پھر کچھ عرصے بعد پہلی تین بیویوں کو میں نے طلاق دے دی۔
ضرورپڑھیں:تنخواہ میں اضافے کے باوجود کمی،کتنا ٹیکس کٹےگا؟
کثیر الازدواجی شخص کا کہنا تھا کہ ان چار شادیوں کے بعد میرے دل میں ایک خواہش پیدا ہوئی کہ میں ایک ایسی عورت سے شادی کروں جو مجھے خوش رکھ سکے اور اسی جستجو میں میں نے 63 سال کی عمر میں 53 شادیاں کر ڈالیں، میں نے زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے کیں جبکہ کاروباری دوروں کے دوران کچھ شادیاں غیر ملکی خواتین سے بھی کیں، میراہر مرد کو ایک مشورہ ہے ہم میں سے ہر ایک عورت کے ساتھ خوش حال رہنا چاہتا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ زندگی میں سکون اور استحکام کسی جوان عورت کے بجائے بڑی عورت کے ساتھ ملتا ہے۔