بچوں میں مقبول کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ 26 سال بعد بندہوگئی

ویب سائٹ  1998ء سے آن لائن تھی جو 8 اگست کو انٹرنیٹ سے ہٹا دی گئی

Aug 12, 2024 | 16:21:PM
بچوں میں مقبول کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ 26 سال بعد بندہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچوں میں مقبول کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ 26 سال کے بعد بندکرد ی گئی،کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ  1998ء سے آن لائن تھی جو 8 اگست کو انٹرنیٹ سے ہٹا دی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ بند ہونے کے بعد بچے اگر آن لائن کارٹون دیکھنے کے خواہاں ہیں تو وہ  ٹین ٹائٹنز گو، دی پاورپف گرلز،ایڈونچر ٹائم اور اسٹیون یونیورس جیسے شوز وارنر برادرز کے  ایک اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈسکوری اور میکس پر دیکھ سکیں گے تاہم اگر شائقین میکس پر کارٹون دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس سے قبل والدین سے درخواست کرکے سبسکرپشن لینا ہوگی،ننھے شائقین سبسکرپشن حاصل کرنے کے بعد میکس پر اپنی آئی ڈی بنا کر اپنی عمر کے لحاظ سے صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کارٹون دیکھ سکیں گے۔