"مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے" حمزہ علی عباسی کی پہلی کتاب آگئی

فی الحال کتاب صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن جلد پاکستان سمیت دنیا بھر میں دستیاب ہوگی

Aug 12, 2024 | 16:37:PM
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار حمزہ علی عباسی نےاداکاری کے ساتھ ساتھ لکھنابھی شروع کردیااوران کی پہلی کتاب "مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے" منظرعام پرآگئی ہے۔

معروف اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کتاب کی تصویر بھی شیئر کی ہے، کتاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں حمزہ علی عباسی نے لکھا " الحمدللّٰہ، فی الحال میری کتاب صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دستیاب ہوگی،میں اس حوالے سے تفصیلات کے بارے میں آپ سب کو آگاہ کرتا رہوں گا۔"

حمزہ علی عباسی کی اس پوسٹ پر بہت سے لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور  کتاب کا آڈیو ورژن ریلیز کرنے کی تجویز بھی  دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین  کتاب کے بارے میں کچھ مشکل سوالات بھی پوچھ رہے ہیں اور اداکار ان کے جوابات بھی دے رہے ہیں ۔