پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مسلم لیگ ن کے نام

Aug 12, 2024 | 16:50:PM
پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مسلم لیگ ن کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی، پی پی 133 ننکانہ صاحب سے ن لیگی رہنما رانا محمد ارشد کو  بحال کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد کو  بحال کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب قرار دیدیے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد 9 اپریل کورانا ارشد  کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 2400  ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ہے جس کی بدولت مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما  ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا تھا،  پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پرجسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی، عدالت نے رانا ارشد کا جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔