(احمد منصور) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کورٹ مارشل کی کارروائی بھی شرع کر دی گئی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات پر پاک فوج کی تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی،سابق ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات آئی تھیں، جس پر اب لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہے ۔