کراچی والوں کے بجلی بلوں میں ایک اور ٹیکس بھی شامل کردیا گیا

Aug 12, 2024 | 17:29:PM
کراچی والوں کے بجلی بلوں میں ایک اور ٹیکس بھی شامل کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پہلے سے ہی  مہنگے بلوں سے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے کے لیکٹرک کی جانب سے شہریوں پر میونسپل ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

جولائی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی رقم شامل کردی گئی ہے،101 یونٹ سے 200 یونٹ والے صارفین پر 20 روپے ٹیکس ہوگا۔ 201 سے 300 یونٹ والوں پر 40 روپے ٹیکس عائد ہوگا، 301 سے 400 یونٹ تک 100 روپے ٹیکس لگے گا، 401 سے 500 یونٹ تک کے صارفین 125 روپے ٹیکس دیں گے، 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں پر 300 روپے ٹیکس دینا ہوگا جبکہ کمرشل صارفین پر 400 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

دوسری جانب میئر کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکس کی وصولی سے شہرمیں ترقیاتی کاموں میں بہتری نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال،انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے ،ورلڈ بینک کا دعویٰ