ڈالر،یورو اور پاؤنڈ مہنگے ، روپے کی تنزلی کا سفر نہ رک سکا

Aug 12, 2024 | 17:46:PM
ڈالر،یورو اور پاؤنڈ مہنگے ، روپے کی تنزلی کا سفر نہ رک سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر عام عوام تک تاحال نہیں پہنچ سکا تو دوسری جانب امریکی ڈالر بھی روپے کی درگت بنانے پر لگا ہوا ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.55 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کا دیگر کرنسیوں سے تگڑا جوڑ پڑا ڈالر 280.40 روپے پر برقراررہا ،یورو 6 پیسے اضافے سے   305.38 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 13 پیسے مہنگاہوکر 357.07   روپے ،یو اے ای درہم 76.35 روپے اور سعودی ریال 74.55 روپےپر برقرار رہا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو آج کاروبار کا منفی اختتام  ہوا، 100 انڈیکس 589 پوانٹس کی کمی سے کاروبار بند ہوا ،100 انڈیکس 77 ہزار 980 کی سطح پر کاروبار اختتام ہوا ،آج کاروبار کے دوران 22 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔