رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈر جاری 

Aug 12, 2024 | 17:58:PM

(24نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے،پروڈکشن آرڈر کمیٹی کے چیئرمین نوابزادہ افتخار احمد خان نے جاری کئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس کل اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایوی ایشن اتھارٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا،حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈر کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے جاری کئے گئے ہیں،چیئرمین کمیٹی نے پروڈکشن آرڈر میں حکام کو ہدایت کی ہے کہ اجلاس میں ایوی ایشن سے متعلق اہم ایجنڈے پر بحث ہونی ہے ، کمیٹی کے رکن کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹینٹ جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کا عمل شروع

مزیدخبریں