فیض حمید کی گرفتاری پر چئیرمین پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان کا فیض حمید کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے گفتگو کی ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اپنا اندرونی معاملہ ہے , فوج کے اور اپنا ایک سٹرکچر بنا ہوا ہے وہ جس کو جیسے کرنا چاہیں کر سکتے ہیں,صحافی نے ان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان نے بھی ایک دفعہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف کورٹ مارشل کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف میرا نہیں خیال تحریک انصاف کا کوئی ایسا مطالبہ رہا ہے,ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی سابق آرمی چیف کے خلاف ایسی کوئی بات کی ہو.
یہ بھی پڑھیں: لیفٹینٹ جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کا عمل شروع