حرا مانی کو نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

Aug 12, 2024 | 19:25:PM
حرا مانی کو نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو اپنا نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا ،مداحوں  کی جانب سے سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

 فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں مغربی طرز کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اپنے فوٹو شوٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور ساتھی فنکارہ مایا علی کو ان کی تصاویر بہت پسند آئیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کو حنا مانی کا مغربی لباس پسند نہیں آیا اور وہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔