وزیراعظم سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 12, 2024 | 21:25:PM

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،وفد میں سینیٹر جان محمد اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ شامل تھے ،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے اقدام پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا بلوچستان کے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا،اس طرح کے اقدامات  بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب مثبت پیشرفت ہیں ۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج میں خود احتسابی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان

مزیدخبریں