اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Aug 12, 2024 | 22:21:PM
اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اور خوبرو اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنے حمل سے متعلق زیرِگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ شادی کی پہلی سالگرہ منائی، جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی کی سالگرہ کے کیک سے لیکر مختلف کھانوں سمیت اپنی پالتو بلی تک کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ آج کا دن بہت خاص اور پیارا ہے کیونکہ آج سے ایک سال قبل ہم نے زندگی بھر کی محبت اور ایک ساتھ مل کر رہنے کا وعدہ کیا تھا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ حاملہ ہیں‘ جس پر عنزیلہ عباسی نے صارف کے تبصرے پر نا میں جواب دیا، علاوہ ازیں مداحوں کی جانب سے ان کو شادی کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوال سعید کا سیاہ جوڑےمیں فوٹو شوٹ ،مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا دیں

اس پوسٹ پر جہاں عنزیلہ عباسی کی والدہ و اداکارہ جویریہ عباسی نے کمنٹ کرکے اُنہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔