این ٹی ڈی سی نے شیخوپورہ گرڈ سٹیشن کی استعداد کار میں اضافہ کر دیا

Aug 12, 2024 | 23:13:PM
این ٹی ڈی سی نے شیخوپورہ گرڈ سٹیشن کی استعداد کار میں اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )این ٹی ڈی سی نے اپنے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی استعداد کار میں اضافہ کر دیا۔ 

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں ایک اور 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر کو انرجائز کردیا گیا ہے ، پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) ٹیم نے آٹو ٹرانسفارمر تبدیلی کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا،نئے آٹو ٹرانسفارمر سے 500 کے سی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی لوڈنگ کی استعداد میں اضافہ ہو گا ،استعداد میں بہتری سے لیسکو کے علاقوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔