(قیصر کھوکھر) پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے تبادلے کئے گئے ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمیشنر(ڈی سی)لاہور رافیہ حیدر کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ سید موسی رضا کو ڈی سی لاہور تعینات کیا گیا ، اورنگزیب حیدر ڈی سی قصور جبکہ محمد وسیم کو ڈی سی سرگودھا تعینات کیا گیا۔
ڈی سی فیصل آباد عبداللہ نیر شیخ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو تعینات کیا گیا، کیپٹن ر ندیم ناصر ڈی سی فیصل آباد تعینات کیا گیا،ڈی سی راجن پور منصور احمد خان او ایس ڈی بن گئے، شفقت اللہ مشتاق کو ڈی سی راجن پور تعینات کیا گیا،ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کا تبادلہ کردیا گیا اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، علاوہ ازیں سروش فاطمہ شیرازی ایڈیشنل سیکرٹری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی پنجگور جاں بحق، 2 افراد زخمی