بلاول نے مریم کو بینظیر بھٹو کی برسی پر جلسے کی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے نائب صدر مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی کے گڑھ میں جلسے کرنے کی دعوت دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی، جہاں بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کےانتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور جلسے سے متعلق پلان بی اور سی پر بھی گفتگو کی ، ملاقات میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو بے نظیربھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف ، قمرزمان کائرہ موجود تھے جبکہ نون لیگ کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنااللہ، پرویز رشید، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔