مولانا فضل الرحمان پھر نیب کے ریڈار پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیب خیبرپختونخوا نےپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلا ف مہنگی اراضی خلاف قانون خریدنے پرتحقیقات شروع کردیں۔
قومی احتساب بیورو کو موصول شکایات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کروڑوں روپے کی اراضی مولانا فضل الرحمن کو لاکھوں میں دی،سابقہ دور میں نواز شریف نے جنرل ٹرانسپورٹ سروس ڈیپارٹمنٹ بند کی تھی، ٹرانسپورٹ سروس کی ملکیت 64 کنال اراضی کی مالیت اس وقت ایک کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، جو مولانا فضل الرحمن کو صرف40 لاکھ روپے میں دی گئی.ذرائع کے مطابق شکایات کی تحقیقات کی منظوری چئیرمین نیب نے دی۔
دوسری جانب جے یو آئی خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر عطاالرحمان کا معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ جس طرح نیب نے پہلے تحقیقات کی ہیں یہ تحقیقات بھی ردّی کی ٹوکری میں جائیں گی، یہ شکایت جھوٹ ہے اس سے کچھ بھی نہیں ملے گا۔اس طرح کوئی دباؤ کا شکار کرنا چاہے تو ہم اس حد سے گزر چکے ہیں۔