" انسانیت کی خدمت، شاہ رخ خان نے دل جیت لئے"

Dec 12, 2020 | 10:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا کی بدترین صورتحال سے دوچار بھارت میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے خوب چرچے ہونے لگے ہیں۔ ان کی انسانیت کے لئے خدمت کے عملی مظاہرے نے دنیا بھر میں بھی لوگوں کےدل جیت لئے۔

 تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے دہلی کو 500 remdesivir انجیکشن عطیہ کئے  جس سے ریاست کو کورونا سے لڑنے میں بڑی مدد ملی۔دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم شاہ رخ خان اور میر فاؤنڈیشن کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں دہلی کو 500 remdesivir انجیکشن عطیہ کئے، جب دہلی کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔شاہ رخ خان کی جانب سے کئے گئے اس اقدام کے بعد دنیا بھر میں سپرسٹار کے مداح ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مسیحا قرار دے رہے ہیں۔