(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف دوسری بار آسٹریلیا میں ہونیوالی ’’ بگ بیش لیگ ‘‘کےمیچوں میں حصہ لیں گے ۔وہ بی بی ایل میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش میں شمولیت کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ میلبورن سٹارز کی جانب سے دوبارہ کھیلیں گے جبکہ حارث رؤف کو قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ حارث رؤف عماد وسیم کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچیں گے جو میلبورن رینی گیڈز کی طرف سے کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ نوجوان پیسر حارث رؤف نے بی بی ایل کے ڈیبیو سیزن میں 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔عماد وسیم آئندہ برس بی بی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے اور وہ آسٹریلوی لیگ کا حصہ بنیں گے۔ اس سے قبل دلبر حسین، حارث رؤف، شاہد آفریدی سمیت کئی نامور پاکستانی کھلاڑی آسٹریلوی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ہیں۔