فلپائنی شہری کے کان میں لال بیگ گھس گیا

Dec 12, 2020 | 10:35:AM

 (24نیوز)فلپائنی شہری کے کان میں رات کو  سوتےوقت  لال بیگ گھس گیا ،جسے 12گھنٹے بعد باہر نکال لیا گیا ۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صوبے باتنگاس کے شہر سناتو سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ لیو اونڈن کان میں شدید درد کی وجہ سے ملازمت سے جلد گھرآگئے تھے۔لیو نے بتایا کہ انہیں تقریباً 12 گھنٹے سے کان میں کسی چیز کی موجودگی کا احساس ہورہا تھا جس کے چلنے سے کھرچن جیسی آواز محسوس ہورہی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ کان میں درد بڑھتا رہا جس کے بعد انہوں نے اپنے رشتے دار کو کان دیکھنے کے لیے کہا رشتہ دار نے جب ٹارچ ڈال کر دیکھا تو اندر کوئی چیز موجود تھی۔

گھر میں موجود رشتے دار نے کان میں نظر آنے والی چیز کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ وہاں سے اندر کی طرف بھاگ گئی ،جس کے بعد لیو تھوڑی دیر ایسے ہی بیٹھ گئے اور جب دوبارہ وہ محسوس ہوئی تو انہوں نے اپنے رشتے دار کو بتایا۔ بعد ازاں انہوں نے چمٹی کی مدد سے لال بیگ کو کھینچ کر باہر نکالا جو تقریباً 1 انچ کے برابر تھا۔لیو نے بتایا کہ رات میں سوتے وقت لال بیگ اُن کے کان میں داخل ہوا، جب میں نے اہلیہ سے درد کی شکایت کی تو انہوں نے تیل گرم کر کے ڈالا جبکہ مختلف طریقے اور ٹوٹکے بھی آزمائے مگر کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔

مزیدخبریں