شیخ رشید جوش خطابت میں حکومت کو ’’نکما ‘‘کہہ گئے

Dec 12, 2020 | 10:55:AM

 (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید جوش خطابت میں اپنی ہی حکومت کے خلاف جملہ  کہہ گئے،تاہم غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے  فوری تصحیح کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور گفتگو کے اختتام پر جوش خطابت میں نااہل، کرپٹ اور نکمی حکومت کہہ گئے،بعدازاں احساس ہونے پر ’’اپوزیشن‘‘ کہہ کرغلطی کی تصھیح کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید سے وزارت ریلوے لیکر انہیں وفاقی وزیر داخلہ داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشیدکا اپوزیشن کے جلسے کے بارے  میں کہنا تھا کہ  نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے  لاہور جلسے کے حوالے سے نیا تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، شاہدرہ میں بہت بڑے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، اس کے باوجود کوئی اپنے بچوں کو بچا کر غریب کے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے تو حکومت نہیں روکے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ریڈ لائن کراس کرے گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔



مزیدخبریں