جارج کلونی کو وزن کم کرنے کے جنون نے ہسپتال پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکن فلموں کےمشہور اداکار جارج کلونی کو معدے میں شدید درد کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، ڈاکٹر وں کے مطابق ان کے لبلبے میں سوزش کی تشخیص ہوئی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی نےچار روز بعد اپنی نئی فلم میں کام کرنا شروع کرنا تھا جس کے لئے انہوں نے 13 کلو وزن کم کیا تھا۔اپنی بیماری سے متعلق جارج کلونی نےکہا کہ میرے خیال میں وزن کم کرنے کے لئے میں بہت زیادہ کوشش کر رہا تھا اور اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے صحت یاب ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اداکار جارج کلونی کو کئی روز کے لئے ہسپتال میں رہنا پڑے گا جس کے باعث ان کی نئی فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ لبلبے کی سوزش بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔