زندگی مشکل ترین امتحان ہے, زینب جمیل

Dec 12, 2020 | 11:10:AM
زندگی مشکل ترین امتحان ہے, زینب جمیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے زندگی کو مشکل ترین امتحان قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکاری اور ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گُزارنے کا فیصلہ کرنے والی زینب جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔زینب جمیل نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’زندگی ایک مشکل ترین امتحان ہے جس میں بہت سے لوگ ناکام ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کے جوابات کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

 سابق اداکارہ نے کہا کہ’’ اُنہیں یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ ہر انسان کا سوالات کا پرچہ دوسرے انسان سے مختلف ہوتا ہے۔‘‘

اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہ سبق ہے جو مجھے میری قرآنی تعلیمات کے آغاز میں پڑھایا گیا تھا اور مجھے یہ سمجھنے میں دو سال لگے کہ یہ حقیقت کتنی اہم ہے۔