امریکہ نے بھی فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکہ نے بھی ملک بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لئے فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک اگلے 24 گھنٹے سے کم وقت میں دی جائے گی۔کورونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کو بھی ترجیح بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔
واضح رہے کہ فائزر ویکسین کے استعمال کی سب سے پہلے منظوری برطانیہ نے دی تھی۔برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا تھا اور سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے فائزر ویکسین کا استعمال شروع کیا۔ ویکسین پرعوام کا اعتماد قائم کرنے کی خاطر ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ بھی ویکسین لگوائیں گے۔
امریکہ کے سابق صدور بارک اوبامہ، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن کی جانب سے بھی اعلانات سامنے آچکے ہیں کہ وہ عوام الناس کا کورونا ویکسین پر اعتماد قائم کرنے کے لیے کیمروں کے سامنے ویکسین کا استعمال کریں گے۔ادھر برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک نےکہاہے کہ دوا کو عوام تک پہنچانے کے لیے ویکسینیشن کلینک ہفتے کے ساتوں دن کھلیں گے اور مختلف مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک انسان کو محفوظ کرنے کے لئے ویکسین کی کم از کم دو خوراک دینی ضروری ہو گی۔