پنجاب میں دھندکا راج،ٹریفک کی روانی متاثر

Dec 12, 2020 | 12:37:PM
پنجاب میں دھندکا راج،ٹریفک کی روانی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، قومی شاہرات پر دھند سے متاثرہ علاقوں میں حد نگاہ 20 سے 150 میٹر رہ گئی۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی چادر تنی تو حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔موٹروےایم 4 پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل، فیصل آباد گوجرہ، شرقپور، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ اور رجانہ میں ہلکی دھند ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موڑ وے ایم تھری اور فور پر حد نگاہ 200 سے 300 میٹر رہ گئی۔قومی شاہراہ پر چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی ، اوکاڑہ ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بھی دھند کا راج ہے جبکہ کسوال، اقبال نگر، میاں چنوں، محسن وال، خانیوال، ملتان،بستی ملوک،لودھراں، بہاولپور مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ میں بھی دھند ہے۔