اڑھائی سالہ بچہ زیادتی کاشکار!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہر قائد میں اخلاقی پستی کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں اڑھائی سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 14سالہ لڑکے نے اڑھائی سالہ کم سن بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔واقعے کے بعد پولیس نے زیادتی کرنے والےملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل رپورٹ کے لئےہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران حراست کمسن بچے سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ چھ دسمبر کو لاہور میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، واقعے کو چھپانے کے لئے ملزم نے والدین سے جھوٹ بولا اور لاش اُن کے حوالے کر کے چلا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق احسان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اُس کا گلہ چھری سے کاٹا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔