ایک ماہ میں چینی 31روپے فی کلو کم ہوئی، اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت 31روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش ہو تو نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتےہیں اور اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے مگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہوتو آخرکار وہ کامیاب ہوتی ہے۔
پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپیہ فی کلو کمی ہوئی ہے. جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں، اور اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے. لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 12, 2020
اس سے پہلے بھی ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا تھا کہ گزشتہ روز مختلف کمپنیوں سےکوئلے سے گیس، مائع گیس منصوبوں پر میٹنگ ہوئی، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مقامی توانائی کے وسیع ذخائر کے راستےکھل جائینگے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے سے ملکی توانائی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکےگا، اس مقصد کے لئے پالیسی فریم ورک تیار کیا جارہا ہے۔
Held a meeting yesterday with all the companies working on coal to gas & coal to liquid projects. Induction of this new technology will unlock vast local energy reserves and go a long way in enhancing energy security of Pakistan. Policy framework for this purpose being developed pic.twitter.com/CIiRs4P8V0
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 12, 2020