ایک ماہ میں چینی 31روپے فی کلو کم ہوئی، اسد عمر 

Dec 12, 2020 | 13:13:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر  اسد عمر نے کہا  ہے کہ ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت  31روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش ہو تو نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتےہیں اور اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے مگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہوتو آخرکار وہ کامیاب ہوتی ہے۔

 اس سے پہلے بھی ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا تھا کہ گزشتہ روز مختلف کمپنیوں سےکوئلے سے گیس، مائع گیس منصوبوں پر میٹنگ ہوئی، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مقامی توانائی کے وسیع ذخائر کے راستےکھل جائینگے۔وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے سے ملکی توانائی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکےگا، اس مقصد کے لئے پالیسی فریم ورک تیار کیا جارہا ہے۔ 

 

 
 
 

مزیدخبریں