لیگی رہنماؤں کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

Dec 12, 2020 | 15:03:PM

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرا دی گئی۔

 
تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کٹھ پتلی حکومت اپوزیشن جماعتوں کی پر امن تحریک سے خوفزدہ ہے، مختلف حیلے بہانوں سے جلسہ روکنا چاہتی ہے ۔موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا لبادہ اوڑ ھ چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پنجاب پولیس اور انتظامیہ لیگی رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کے ان غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا نوٹس لیا جائے، عدالت پولیس اور انتظامیہ کو لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے فوری روکنے کا حکم دے۔

ذرائع کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی چھپانے اور عوام کی عدالت سے بچنے کے لیے اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات قائم کر رہی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی بات کرنے والا عمران خان آمر بن گیا ہے،حکومت اپوزیشن کی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے،حکومت جنتا جبر بڑھائے گی فتح حق اور جموریت کی ہو گی۔

مزیدخبریں