(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سب آن بورڈ ہیں کسی سے اختلاف نہیں،کورونا سے صورتحال سنگین ہوچکی ہے،ایسی کون سی ایمرجنسی آگئی ہے کہ جلسے کئے جارہے ہیں؟
عثمان بزدار کا گنگا رام ہسپتال کے دورہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں، اپوزیشن سے بیٹھ کر بھی بات چیت کی جاسکتی ہے لیکن جلسوں کی اجازت نہیں دیں گے، قانون کے مطابق چلیں گے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہ کورونا صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کیا دنیا میں کہیں جلسے جلوس ہو رہے ہیں جو ہم کر رہے ہیں؟ پی ڈی ایم کے جلسے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔