ہماری جوڑی نہیں ایک ٹیم ہے، شنیرااکرم

Dec 12, 2020 | 15:17:PM
ہماری جوڑی نہیں ایک ٹیم ہے، شنیرااکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم اوران کی اہلیہ شنیرا کا شمارپسندیدہ جوڑی میں کیاجاتا ہے۔ دونوں کی انڈرسٹینڈنگ بہت اچھی ہے، اندرون ملک اور بیرون ملک انکے مداح ان کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ پوسٹ کی جانے والی خوبصورت  تصاویر کا بڑی بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔

 شنیرا نے وسیم اکرم کے ساتھ ایک دلکش تصویرشیئر کرتے ہوئے خاص کیپشن میں انہوں نے وسیم اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” ہم صرف ایک جوڑا نہیں بلکہ ایک ٹیم ہیں”۔ہیش ٹیگ کے ساتھ ” آئی لو یو ” لکھنے والی شنیرا نے شوہر سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ اس تصاویر کوانسٹا صارفین نے بے حد پسند کرتے ہوئے تعریفی کمنٹس کئے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما  2009 میں انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرااکرم سے شادی کی  تھی۔