(24 نیوز)پاکستان نے ڈس انفارمیشن مہم سے انکار کے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا،ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں بھارتی وزارت خارجہ کا یورپی یونین رپورٹ سے متعلق انکار مسترد کرتے ہیں 2005سے پاکستان کےخلاف فیک نیوز کے ذریعے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہیومن رائٹس کونسل اس سارے معاملے کا فوری نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے بھارتی وزارت خارجہ کا یورپی یونین رپورٹ سے متعلق انکار مسترد کرتے ہیں،رپورٹ میں 750جعلی میڈیا 116ممالک میں نیٹ ورک کا بتایا گیا،2005 سے پاکستان کےخلاف فیک نیوز کے ذریعے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ہم پہلے بھی بھارت کےخلاف ناقابل تردید ثبوت شیئرکر چکے ہیں،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے،ہیومن رائٹس کونسل اس سارے معاملے کا فوری نوٹس لے۔
سوئٹزرلینڈ اور بیلجیم این جی اوز کو فنڈز فراہمی معاملے کی تحقیقات کرے، یورپی یونین بھی پاکستان کےخلاف چلائی جانےوالی مہم پر موثر کارروائی کرے، دنیا نے دیکھ لیا ہے کس طرح بھارت دہشتگردی اور پراپیگنڈا پاکستان کےخلاف کرتا ہے۔
پاکستان نے ڈس انفارمیشن مہم سے انکار کے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا
Dec 12, 2020 | 19:02:PM