انجلینا جولی بننا مہنگا پڑ گیا ،ایرانی دوشیزہ کو بڑی سزا مل گئی

Dec 12, 2020 | 19:03:PM
انجلینا جولی بننا مہنگا پڑ گیا ،ایرانی دوشیزہ کو بڑی سزا مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ایران سے تعلق رکھنے والی خوبرو دوشیزہ فاطمہ خویشوندکی جعل سا زی پکڑی گئی،اس نے انجیلینا جولی بننے کے لیے 50 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروائیں، اب عدالت نے لڑکی کوجعل سازی پر10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایرانی لڑکی کو گزشتہ سال اکتوبرمیں 22 سال کی عمرمیں گرفتار کیا گیا تھا جس پرچارالزامات عائد کیے گئے ،اس متعلق فاطمہ خویشوند نے کہا کہ چارالزامات میں سے دو الزامات میں میں بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے اورمیں 10 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کروں گی۔واضح رہے کہ لڑکی نے اعتراف کرلیا تھا کہ وہ واقعی ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی طرح نہیں اوروہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے اورنہ ہی اس نے کوئی پلاسٹک سرجریز کرائی تھیں۔