(24 نیوز) شمالی علاقے لب جار سے کم از کم 10 راکٹوں سے کابل کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ راواش میں رہائشی علاقے کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی گئی۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق حامد کرزئی ائیرپورٹ، زن آباد، خواجہ راواش سمیت متعدد علاقوں میں آج صبح راکٹ حملے کئے گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں اس نوعیت کا یہ دوسرا حملہ ہے، 21 نومبر کو کابل میں 23 راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا،جس میں 8 افراد ہلاک،22 زخمی ہوئے تھے۔