پی ڈی ایم کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت نامہ جاری 

Dec 12, 2020 | 19:33:PM

(24 نیوز) قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، شرکا توڑ پھوڑ، جلائوگھیرائو سے اجتناب کریں اور قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جلسے کے شرکاءکے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں شریک ہونیوالے کارکن اوردیگر شرکا موسم کے مطابق کارکن چادر، رومال اور مفلر ساتھ رکھیں، کارکنان چھتری، پانی کی بوتل جو پینے اور وضو کے کام آسکے پاس رکھیں، کارکنان مقامی قیادت سے رابطے میں رہیں اوراپنے گروپ سے الگ نہ ہوں۔
ہدایت نامے میں کہا گیاہے کہ جلسے کے شرکا موبائل چارجنگ کیلئے پاور بینک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں، کارکنان پنڈال میں سکیورٹی کی ذمہ دار انصار الاسلام تنظیم کےساتھ تعاون کریں۔ تمام کارکنان ایک دوسرے کا احترام کریں اوربحث و تکرار سے گریزکریں۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کل مینار پاکستان میں ہوگا جس میں میزبانی ن لیگ کررہی ہے۔

مزیدخبریں