(24 نیوز)فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی،نہیں چاہتے تصادم ہواورکوئی سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوجائے،کوئی پی ٹی آئی جلسوں کاریکارڈنہیں توڑسکتا،پیسے کے زور پر لوگوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے،فیصلہ کیا ہے اپوزیشن کوبے نقاب کریں گے،پنجاب آنےوالی کسی سڑک کوبلاک نہیں کریں گے،کل جاتی امرامیں کارکنوں میں ڈنڈے تقسیم کئے گئے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کابیانیہ عوام مستردکریں گے،ایس اوپیزپر عملدرآمدکرانااولین ترجیح ہے،کوروناایکٹ کے تحت کسی قسم کااجتماع نہیں کیاجاسکتا،عدالت نے بھی عوامی اجتماعات پرپابندی لگائی،جلسے کی اجازت نہ دینے کے باوجودتالے توڑے گئے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فضل الرحمان نے طالبعلموں کواستعمال کرنے کامنصوبہ بنایاہے،بلاول بھٹوزرداری کے قول وفعل میں تضادہے،افراتفری پھیلانے کیلئے بھارت کسی بھی حدتک جاسکتاہے،سپیکرنے کہاجوسب سے پہلے استعفیٰ لائے گااسے عمرہ پیکج ملے گا، ان کاکہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے ان کے تلوں میں تیل نہیں،ن لیگ کی قیادت انتشارکابیانیہ لےکر آ رہی ہے،یہ صرف شریف ہاؤس کی کمائی بچانے کی جنگ ہے،جمہوری حکومت میں ڈائیلاگ کے دروازے بندنہیں ہوتے،ڈائیلاگ کے ٹی اوآرزپرتحفظات ہیں،مقدمات ختم کرنے سے متعلق کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوں گے،ماضی میں ڈائیلاگ سے این آراوملتارہااب نہیں ملے گا،استعفے نہیں اب یہ لطیفے بن گئے ہیں،استعفے کی باتیں صرف گیدڑبھبکیاں ہیں۔
اپوزیشن کی تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی، فردوس عاشق اعوان
Dec 12, 2020 | 19:47:PM