(24 نیوز)بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے دن بھی کام میں مصروف رہے۔
تفصیلات کے مطابق کپل شرما اور گنی چترتھ دو برس قبل شادی کے بندھن میں بندھےہوئے ہیں اور آج ان کی شادی کی دوسری سالگرہ تھی تاہم آج کے دن بھی کپل شرما اپنے شو کی شوٹنگ میں مصروف رہے اور اہلیہ کیساتھ سالگرہ میں شریک نہ ہو سکے۔
کپل شرما نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام میں لکھا ہے کہ معافی چاہتا ہوں، شادی کی سالگرہ والے دن بھی کام پر ہوں لیکن کیا کروں تحفہ دینا ہے تو کمانا تو پڑے گا، شام میں ملتے ہیں۔
یاد رہے کہ کپل شرما اور گنی کی ایک بیٹی بھی ہے جو ایک سال کی ہوچکی ہے۔