پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامور و ڈپٹی ہائی کمشنر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت نے پاکستان میں تعینات اپنے ناظم الامورو ڈپٹی ہائی کمشنر کو تبدیل کر دیا،سریش کمار بھارت کے اسلام آباد میں نئے ناظم الامور ہوں گے جو کہ بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان ڈیسک کے انچارج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو اہلووالیہ کو تبدیل کر کے الجزائر میں بطور سفیر ان کی تقرری کر دی ہے ،گوورو اہلووالیہ رواں ماہ کے اختتام پر بطور بھارتی سفیر الجزائر میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ،پاکستان نے بھی نئے بھارتی ناظم الامور کی تعیناتی کی منظوری دےدی۔
ذرائع کے مطابق اب سریش کمار بھارت کے اسلام آباد میں نئے ناظم الامور ہوں گے سریش کمار بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان ڈیسک کے انچارج ہیں بھارت کی طرف سے اس سے قبل جایانت کھوبرگاڈے کا نام دیا گیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔