ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا پارٹی سے نہیں، مصطفیٰ نوازکھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سے نہیں۔ ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔