افتخار شلوانی ایڈمنسٹریٹر و کمشنرکراچی کے عہدوں سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی کو عہدے سے ہٹادیاگیا اور ان کی خدمات وفاق کے حوالے کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق افتخار شلوانی کی جگہ نوید احمد شیخ کمشنر جبکہ لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے۔وزیر اعلی سندھ نے ناموں کی منظوری دے دی۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تعیناتیوں کا نوٹیفکشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔سیکریٹری ایکسائز کا اضافی چارج سیکریٹری خوراک حلیم شیخ کے سپرد کردیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم انکی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔