اپوزیشن جھوٹی انا کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے،زلفی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عوام کے نام پر اپنی سیاست چمکانے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے اپنی جھوٹی انا کی تسکین اور شو آف پاور کے چکر میں معصوم شہریوں کی زندگی کورونا وائرس کی نذر کرنے کے درپے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹرپراظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی گندگی سے نکلنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہی ہے اور پی ڈی ایم کےلئے کورونا بہترین فیس سیونگ ہے، زلفی بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے پشاور اور ملتان میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، قاتل پی ڈی ایم اب لاہور کے ڈاکٹرز اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی بے حسی کی قیمت عام شہری چکائیں گے،پاکستان کے عوام کو اب پی ڈی ایم چیرہ دستیوں اور مفاد پرستی کی سیاست کو سمجھ لینا چاہیے کہ اپنے پیارے سب بیرون ملک اور محفوظ ہیں وہ کورونا وبا کی سنگین لہر کے باوجود پاکستان کے غریب معصوم عوام کو اپنی سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں۔