گوجرانوالہ:لیگی رہنما خرم دستگیر کے رہائشی ایریا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Dec 12, 2020 | 22:11:PM

(24 نیوز)محکمہ صحت نے گوجرانوالہ میں ن لیگ کے سینئر رہنما خرم دستگیر اور ایم پی اے امان اللہ وڑائچ کی رہائشگاہوں والے ایریاز میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے،سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیگی رہنماؤں کے گھر والوں میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق خرم دستگیر کی ایک بہن اور دو بھانجیوں جبکہ امان اللہ وڑائچ کے دو بیٹوں سمیت 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد نے پرائیویٹ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروائے تھے۔
کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت کی ٹیمیں دونوں لیگی رہنماوں کے گھروں پر پہنچ گئیں، متاثرہ مریضوں کو انکے گھروں پر کورنٹائن کیا گیا اور دونوں فیملیز کے تمام افراد کے سیمپلز بھی لئے گئے، محکمہ صحت کے مطابق اس علاقہ میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں