119 انسانی کھوپڑیوں کا مینار دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں علمِ بشریات اور تاریخ کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ اس بار 119 انسانی کھوپڑیاں دریافت کی گئی ہیں۔ یہ مینار پہلی بار 2015 میں دریافت کیا گیا تھا جب میکسیکو کے دارالحکومت میں ایک عمارت کی بحالی کا کام جاری تھا۔کھوپڑیاں ایزٹیک تہذیب میں سورج کے خدا کے مندر کا حصہ تھیں۔ یہاں کے لوگ اسے جنگ اور انسانی قربانی کا خدا مانتے تھے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کھوپڑیوں کے اس مینار کو ہووی زمپانتلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اس تہذیب کے دارالحکومت کے بیچ و بیچ واقع تھا۔ ایزٹیک تہذیب کے لوگ 14ویں سے 16ویں صدی کے درمیان یہاں مرکزی میکسیکو کے اکثر علاقوں پر حکومت کرتے تھے۔1521 میں ہسپانوی حملہ آوروں نے ہرنین کورٹیز کی قیادت میں ان کا تخت الٹ دیا تھا۔ جب ہسپانوی فوج اس شہر میں داخل ہوئی تھی تو ایسے ہی انسانی کھوپڑیوں کے مینار دیکھ کر اس کے جنگجو ڈر گئے تھے۔یہ شہر آج میکسیکو سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں ٹیمپلو میئر کی جگہ بڑا گرجا گھر تعمیر ہوا لیکن اب بھی کچھ آثار موجود ہیں۔ کھوپڑیوں کا مینارگذشتہ سالوں کی سب سے متاثر کن کھوج میں سے ایک ہے۔ماہرین آثار قدیمہ نے اس عمارت کی تعمیر کے تین مراحل دیکھے ہیں جو سنہ 1486 سے 1502 کے بیچ تھے۔ اس مینار نے ابتدا میں ماہرین کو حیران کر دیا تھا۔وہ سمجھ رہے تھے کہ یہ کھوپڑیاں نوجوان جنگجوو¿ں کی ہوں گی۔ لیکن بعد میں پتا چلا کہ ایزٹیک دور کے ان میناروں میں خواتین کے بچوں کی کھوپڑیوں کے بھی مینار بنتے تھے۔