نجی ٹی وی کے اینکر پر تشددمیں ملوث 7 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن کو نامعلوم افراد تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث 7 ملزم گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن پر ڈیفنس کے علاقہ لالک جان چوک کے قریب تشدد کیا گیا، خبر منظر عام پر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر ڈیفنس اے پولیس نے مجموعی طور پر 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صاعد عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزت اللہ، انسان اللہ، سمیع اللہ، عبدالستار، ثنا اللہ، احسان اللہ اور ادبار گل شامل ہیں۔
ملزم ہلڑ بازی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے جا رہے تھے، ملزموں کی ویڈیو بنانے پر اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزموں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
زخم کھا کر بھی مسکراتے ہیں۔۔۔۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) December 12, 2020
۔
حملہ آور ملزمان کی ہوائی فائرنگ کے بارے میں ڈی ایچ اے کا سکیورٹی اسٹاف اور پولیس اپنے اپنے کنٹرول رومز کو پہلے ہی اطلاع دے چکے تھے۔ ریکارڈنگ پولیس نے تحویل میں لے لی۔۔۔ حملہ آوروں کے خلاف فائرنگ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کا آغاز pic.twitter.com/nEwf1nGQ85