(24 نیوز)نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن کو نامعلوم افراد تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث 7 ملزم گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن پر ڈیفنس کے علاقہ لالک جان چوک کے قریب تشدد کیا گیا، خبر منظر عام پر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر ڈیفنس اے پولیس نے مجموعی طور پر 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صاعد عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزت اللہ، انسان اللہ، سمیع اللہ، عبدالستار، ثنا اللہ، احسان اللہ اور ادبار گل شامل ہیں۔
ملزم ہلڑ بازی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے جا رہے تھے، ملزموں کی ویڈیو بنانے پر اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزموں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔