(24 نیوز) پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلہ کن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔ حکومت کو گرا کر دم لینگے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو بھگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے فیصلہ کن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے جانتے ہیں جب لانگ مارچ ہوتا ہے تو کیسے ہوتا ہے۔خیال رہے کہ کل پی ڈی ایم کی جانب سے لاہور میں جلسہ کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ن لیگ کررہی ہے۔ بلاول اسی سلسلے میں لاہور میں موجود ہیں۔