(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پرقابوپانے کیلئے تمام اقدامات کریگا۔
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی 5 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کاماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نیشنل پارک کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں، نیشنل پارک کی تعداد 30 سے45 کررہے ہیں۔ ہم آئندہ تین سال میں 10ارب پودے اگا رہے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے، کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی جگہ ہائیڈرو پاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2030 تک 30فیصدگاڑیوں کوبجلی پرمنتقل کرنےکابھی ہدف ہے۔ 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔