فضل الرحمان، بلاول اور مریم کوبھی تھریٹ الرٹ جاری

Dec 12, 2020 | 23:38:PM
 فضل الرحمان، بلاول اور مریم کوبھی تھریٹ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنمائوں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور ایازصادق کو بھی تھریٹ الرٹ بھجوا دیا گیاہے۔
اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، لاہور پولیس نے تمام رہنمائوں کوتحریری مراسلوں میں دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کل پی ڈی ایم لاہور کے مینار پاکستان پارک میں جلسہ کررہی ہے جس میں اہم سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔