قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کو طلب۔۔منی بجٹ منظوری کیلئے پیش ہوگا۔۔اپوزیشن احتجاج کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کو طلب کر لیا۔ حکومت اجلاس میں منی بجٹ منظوری کےلئے پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کو شام چار بجے بلایا گیا ہے۔اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شام چار بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت منی بجٹ منظوری کےلیے پیش کرے گی ۔اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری کےلئے فنانس ترمیمی بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اچانک اجلاس بلانے پر شدید احتجاج کیا جائیگا، ایک سال میں دوسرا بجٹ پیش کرنے پر بھی اپوزیشن ایوان میں احتجاج کرے گی، اپوزیشن اتحاد کا اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں طوفان نے تباہی مچادی ۔۔50افراد ہلاک